اشتہار

’پی ایس ایل میں اکیلا عماد وسیم مخالف ٹیموں پر بھاری پڑا‘

اشتہار

حیرت انگیز

آل راؤنڈر عماد وسیم کی لاجواب پرفارمنس کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا ان کی کارکردگی پر سابق کھلاڑی بھی ان کی تعریف کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل 9 کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے عماد وسیم نے نا قابل فراموش ریکارڈ ساز کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلے مضبوط حریف ملتان سلطانز کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پھر ہدف کے تعاقب میں نازک صورتحال میں 19 قیمتی رنز بنائے جس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بنوا دیا۔

اس قابل رشک کارکردگی پر اے اسپورٹ کے پروگرام دی پویلین میں سابق کپتانوں محمد حفیظ اور وسیم اکرم نے عماد وسیم کی پرفارمنس کو انتہائی غیر معمولی قرار دیا۔

- Advertisement -

محمد حفیظ نے کہا کہ پی ایس ایل 9 میں جو لڑکا ابتدا میں اپنا رنگ نہ جما سکا اور بالکل ڈل لگا خوشی ہے کہ ناک آؤٹ مرحلے میں اس نے ایسی کارکردگی دکھائی کہ مخالف ٹیم پر تنہا ہی بھاری پڑ گیا۔ اس کو کرکٹ کی زبان میں کہتے ہیں کہ جب آپ میں اعتماد آتا ہے تو وہ آپ کی باڈی لینگویج سے بھی جھلکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے دونوں ایلیمنیٹرز اور پھر فائنل کو دیکھ لیں، عماد اس میں بھرپور اعتماد کے ساتھ بولبنگ کرتا نظر آیا جس طرح اس نے کنڈیشن کو آج استعمال کرتے ہوئے پانچ آؤٹ کیے، نئے اور پرانے دونوں بالز سے اچھی گیندیں کرائیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ جو شروع میں نہ چل سکا جب اس کو موقع ملا تو وہ پہلے ایلمنیٹر میں مین آف دی میچ، دوسرے میں بھی بہترین کھلاڑی اور فائنل میں بھی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ASports (@asportstv.pk)

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ جس طریقے سے اس نے ناک آؤٹ مرحلے میں بیٹ اور بال سے آل راؤنڈ غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔ پہلے ایلیمنیٹر میں کوئٹہ کے خلاف صرف 12 رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے، پشاور کے خلاف دوسرے ایلمنیٹر میں 40 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور فائنل میں بیٹ اور بال دونوں سے کارکردگی دکھاتے ہوئے 5 وکٹیں لیں اور 19 رنز کیے تو یہ انتہائی قابل فخر کارکردگی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں