پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

زہریلی ہوا سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی بیمار ہونے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : شہریوں کے ساتھ جانور بھی اسموگ کا شکار ہونے لگے اور لاہور کے چڑیا گھر کے جانوروں میں زہریلی ہوا کی وجہ سے بیماریاں بڑھنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سردی بڑھنے سے فضائی آلودگی اور اسموگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، اس سے نا صرف شہری متاثر ہورہے ہیں جبکہ جانوروں کے لئے بھی خطرات بڑھتے جارہے ہیں۔

لاہور چڑیا گھر میں زہریلی ہوا کی وجہ سے جانور ناک ، گلے ، آنکھوں کی جلن اور پھپھڑوں کی بیماریاں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

لاہور چڑیا گھر کی ویٹرنری ڈاکٹر وردا نے بتایا کہ اسموگ کے اثرات سے بچانے کے لئے جانوروں کی خوراک میں تبدیلی اور سپلیمنٹس دیئے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر وردا کا کہنا تھا کہ جب سے اسموک کا مسئلہ بڑھا ہے تو جانوروں کو وٹامنز ، منرزل ، ملٹی وٹامنز سب دیئے جارہے ہوتے ہیں کہ ان کی قوت مدافعت کو بہتر کیا جاسکے۔

لاہور چڑیا گھر کی ویٹرنری ڈاکٹر نے کہا کہ موسمی تبدیلی سب سے زیادہ چھوٹے عمر یا بزرگ جانوروں کو متاثر کرتی ہے۔

چڑیا گھر کی ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کے لئے بھی خوراک تبدیل کی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب موسم میں خنکی آتی ہے تو جانوروں کے گھروں کو پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیا جاتا ہے تاکہ ہوا کے گزر کو کنٹرول کیا جاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں