site
stats
انٹرٹینمںٹ

مشہور ڈرامہ ایلفا براوو چارلی کی اداکارہ کی نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا

کراچی : 80 کے دور کا مشہور زمانہ ڈرامہ ’ایلفا براوو چارلی‘  جسے بھلائے نہیں بھلایا جا سکتا، اس میں بہت سے معروف کرداروں میں سے ایک کردار شہناز کا تھا، جنہوں نے ناصرف اداکاری بلکہ اپنے حسن سے بھی مداحوں کو گرویدہ کرلیا تھا لیکن اب اس اداکارہ کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح ہکا بکا رہ گئے ۔

پاکستان کے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’’الفا براوو چارلی‘‘میں مرکزی کردار کرنے والی لڑکی شہناز خواجہ کی معصومیت پر اس وقت کئی لوگ اپنا دل ہار بیٹھے تھے لیکن شہناز کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ، جیسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے، جس میں شہناز کو پہچاننا کسی صورت آسان نہیں ہے۔

شہناز خواجہ نئی تصاویر میں بڑھتی عمر کے باوجود نوجوان دکھائی دے رہی ہیں، جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ وہ متعدد بار چہرے کی سرجری کے عمل سے گزر چکی ہیں۔

پاک فوج کے جوانوں کی زندگی پر مبنی ڈرامہ

خیال رہے کہ یہ ڈرامہ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کی پروڈکشن میں بنا تھا اور اس کی ڈائریکشن شعیب منصور نے دی تھی۔ ڈرامہ 1998 میں ٹیلی کاسٹ کیا گیا، جس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی۔

ڈرامہ 4 مرکزی کرداروں الفا، براوو، چارلی اور شہناز کے گرد گھومتا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top