کراچی: ڈیفنس سے گرفتار کالعدم تنظیم کے کارکن عمر کی تفتیشی رپورٹ منظر عام پر آگئی، ملزم کی تفتیشی رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم عمر القاعدہ برصغیر سے رابطے میں تھا، ملزم انٹرنیٹ کی سوشل ویب سائٹ کے ذریعے دیگر ساتھیوں سے رابطہ کرتا تھا۔
تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کی نشاندہی پر بال بیرنگ برآمد ہوئے تھے، ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے سال 2015ء میں کالعدم تنظیم کے اپنے ساتھی کو دو بال بیرنگ کی بوریاں دی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے موقع پر بال بیرنگ ایک بوری اس کے گھر سے برآمد ہوئی تھی، ملزم اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ حارث نامی شخص کو افغانستان ٹریننگ کیلئے بھجنا چاہتے تھے۔