ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

چاہتا ہوں شاہ رخ، سلمان اور عامر ’تم تو ٹھہرے پردیسی‘ پر ڈانس کریں، الطاف راجہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بھارتی گلوکار الطاف راجہ نے اپنے مشہور زمانہ گانے ’تم تو ٹھہرے پردیسی‘ پر بالی وڈ خانز کے ڈانس کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الطاف راجہ نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں جہاں بھی کنسرٹ میں جاتا لوگ ’تم تو ٹھہرے پردیسی‘ گانے کا مطالبہ کرتے ہیں، حیران ہوں کہ لوگوں نے اب تک اس گانے کو یاد رکھا ہے۔

الطاف راجہ نے کہا کہ یہ وہ محنت تھی جو میں نے اس گانے کیلیے کی تھی جو آج بھی سننے والوں میں گونجتی ہے۔

انٹرویو میں بھارتی گلوکار سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس گانے کو دوبارہ بالی وڈ سُپر اسٹار کیلیے گا سکتے ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس گانے کیلیے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان بہترین رہیں گے، یہ میری خواہش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عامر خان نے اپنی فلم ‘پی کے‘ میں اس گانے کو استعمال بھی کیا تھا جو میرے لیے فخر کی بات ہے، آج بھی میرے گانے کو انسٹاگرام ریلز کیلیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

میوزک انڈسٹری میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کے بارے میں الطاف راجہ نے کہا کہ اے آئی بصری طور پر کچھ بنانے کیلیے اچھی چیز ہے لیکن جب بات گانے اور میوزک کی آتی ہے تو اطمینان صرف تب ہوتا ہے جب یہ حقیقی اور اصلی ہو۔

گلوکار نے بتایا کہ میں اب بھی ہر روز مشق کرتا ہوں اور اپنی موسیقی کو مستند رکھنے کیلیے سخت محنت کرتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں