تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

الطنطورہ فیسٹیول کا آغاز 19 دسمبر سے ہوگا

ریاض : الطنطورہ سرما فیسٹیول کا آغاز 19 دسمبر سے ہوگا جس میں شرکت کرنے والے سیاحوں کو ریاست کے شمال میں واقع تاریخی مقامات کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں طنطورہ کا علاقہ اپنی سیاحتی اہمیت کی وجہ سے تیزی کے ساتھ شہرت کی بلندیوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ طنطورہ میں سیاحت کے فروغ کا پہلا قدم گذشتہ سال اٹھایا گیا۔ اس کے بعد رواں سال موسم گرما میں سیاحتی سیزن میں سیاحوں نے اس علاقے کو بھرپور پذیرائی دی۔

سعودی محکمہ سیاحت نے طنطورہ میں موسم سرما کے سیاحتی سیزن کا اعلان کیا ہے، رواں سال پہلا سیاحتی سیزن 12 دن پر مشتمل تھا۔

موسم سرما کا سیزن جسے ونٹر آف طنطورہ کا نام دیا گیا ہے اب شروع ہو رہا ہے۔

توقع ہے کہ رواں سال کے دوسرے اور آخری سیزن میں 37ہزار مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کا ہدف پورا ہوجائےگا۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ 19 دسمبر سے طنطورہ میں دوسرا سیاحتی سیزن شروع ہو رہا ہے اور یہ 7 مارچ 2020ء تک جاری رہے گا۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سیزن میں شامل ہونے والے سیاحوں کو العلاء اور مملکت کے شمالی تاریخی مقامات کو دیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا۔

طنطورہ ونٹر سیزن میں شرکت کرنے والے سیاحوں کے لیے دو طرح کے وزٹ پیکج ایک روزہ پیکج اور ہفتہ وار تعطیل پیکج متعارف کرائے گئے ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایک روزہ پیکج میں سیاح اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی دن کا انتخاب کریں گے۔

Comments

- Advertisement -