اسلام آباد: متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، سولر اور وِنڈ پاور پراجیکٹس لگانے والوں کے لیے آسان سرٹیفکیشن ریگولیشنز جاری کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ نے اے ای ڈی بی ریگولیشنز 2021 جاری کر دیے، اب تک اے ای ڈی بی 126 وینڈرز کو سرٹیفکیٹس جاری کر چکا ہے، اور ملک بھر میں 200 میگا واٹ کے 13 ہزار نیٹ میٹرنگ سسٹم نصب کیے جا چکے ہیں۔
سی ای او متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ شاہجہاں مرزا نے بتایا کہ نئی ریگولیشنز ملک میں کلین انرجی کے فروغ میں کردار ادا کریں گی، ملک میں سولر اور ونڈ پاور کو فروغ حاصل ہوگا۔
شاہجہاں مرزا کا کہنا تھا کہ نئی ریگولیشنز پر تمام شراکت داروں سے مشاورت کی گئی ہے، ان ریگولیشنز کا اطلاق متبادل توانائی کے تمام منصوبوں پر ہوگا۔