اسلام آباد: کابینہ کی توانائی کمیٹی نےمتبادل اورقابل تجدید توانائی پالیسی2019 کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کیلئےآئندہ 2،3سال کیلئےبجلی کی طلب و رسد پر بریفنگ دی گئی۔
کمیٹی نے کےالیکٹرک کو نیشنل گرڈ سےاضافی بجلی کی تجویز کی منظوری دیتے ہوئے 15اگست تک فریقین میں تفصیلات کو حتمی شکل دینےکی ہدایت کر دی۔
کمیٹی نےمتبادل اور قابل تجدیدتوانائی پالیسی2019 کی منظوری بھی دیدی تاہم حتمی منظوری کیلئےپالیسی کامسودہ مشترکہ مفادات کونسل میں پیش ہوگا۔
کمیٹی کو کوہالہ اور آزاد پتن ہائیڈرو پاور کی موجودہ صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی جس کے بعد کمیٹی نےپی پی آئی بی سےدونوں منصوبوں کیلئےمزیدتفصیلات طلب کرلیں۔