بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سے قبل اداکارہ نتاشا اسٹینکوویچ کی اداکار علی گونی سے بریک کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکوویچ کرکٹر سے قبل معروف ٹیلی ویژن اداکار علی گونی کے ساتھ رومانوی تعلقات میں تھیں تاہم اب علی گونی نے نتاشا کی طلاق کے بعد وجہ بتادی ہے۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں علی گونی نے لافٹر کوئن بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نتاشا کا نام لیے بغیر اس رشتے کے ختم ہونے کی وجہ بتائی۔
علی گونی نے انٹرویو میں کہا ’جو میرا اس سے قبل رشتہ تھا سب جانتے ہیں کہ وہ کتنا سنجیدہ تھا لیکن علیحدگی کی وجہ ہی یہ تھی کہ وہ میری فیملی کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تھی۔
اداکار نے کہا اس نے مجھ سے بولا تھا کہ ’ہم شادی کے بعد الگ رہیں گے لیکن یہ بات مجھے سمجھ نہیں آئی اسی لیے ہمارا بریک اپ ہوا، میں اپنی والدین کا اکلوتا بیٹا ہوں، میں اپنی فیملی کو نہیں چھوڑ سکتا، انہیں ساتھ لے کے چلوں گا چاہے دنیا کی کوئی طاقت کیوں نہ آجائے’۔
واضح رہے کہ علی گونی اور نتاشا نے معروف بھارتی ڈانس شو ‘نچ بلیے’ کے نویں سیزن میں بطور جوڑی شرکت کی تھی۔
اب علی بھارتی اداکارہ جیسمین بھسین کے ساتھ رومانوی رشتے میں ہیں، اس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسمین میرا اور میری فیملی کا بہت خیال رکھتی ہے، اس دور میں بہت کم ایسے لوگ ہوتے ہیں جو آپ کے ساتھ آپ کی فیملیکا بھی خیال رکھے۔
ہاردک پانڈیا اورسربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا آگستیا بھی ہے، گزشتہ ماہ 18 جولائی کو ہاردک پانڈیا اور نتاشا نے انسٹاگرام پر اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔