تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

خاتون وکٹ کیپر نے دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا

برسبین: آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر الیسا ہیلی نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں وکٹ کے پیچھے شکار کرنے کا مہندر سنگھ دھونی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے مابین ٹی ٹوینٹی سیریز جاری ہے اور برسبین کے ایلن بارڈر فیلڈ میں کھیلا گیا میچ آسٹریلوی وکٹ کیپر الیسا ہیلی کے عالمی ریکارڈ کی وجہ سے یادگار بن گیا۔

الیسا ہیلی نے ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں وکٹ کے پیچھے سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے سابق بھارتی کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

آسٹریلوی خاتون وکٹ کیپر الیسا ہیلی نے کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں وکٹ کے پیچھے 92 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا، دھونی نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں وکٹ کے پیچھے 91 شکار کیے ہیں۔

دھونی نے بھارت کی جانب سے یہ ریکارڈ 97 اننگز میں بنایا تھا جبکہ آسٹریلیا کی الیسا ہیلی نے 99 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

واضح رہے کہ دھونی آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور انہوں نے رواں برس 15 اگست کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -