اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بیوی کی طوفانی سینچری پر آسٹریلوی فاسٹ بولر بھی جھوم اٹھا (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: وومنز بگ بیش لیگ کے میچ میں خاتون بلے باز ایلیسا ہیلی نے چوکوں چکوں کی برسات کر دی، بیوی کی یہ طوفانی اننگز دیکھ کر اسٹیڈیم میں بیٹھے آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ بولر مشیل اسٹارک بھی جھوم اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو نارتھ سڈنی اوول میں کھیلے جانے والے وومنز بگ بیش لیگ کے آخری لیگ میچ میں سڈنی سکسرز وومن کی بلے باز ایلیسا ہیلی نے مخالف ٹیم میلبرن اسٹارز کے بولرز کے چھکے چھڑا دیے۔

ایلیسا ہیلی نے 52 گیندوں کا سامنا کیا اور 15 چوکے اور 6 چھکے لگا کر 111 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی، انھوں نے 48 گیندوں پر اپنی سینچری مکمل کی۔

اس طوفانی اننگ کی بدولت سڈنی سکسرز نے میلبرن اسٹارز پر 5 وکٹ سے دل چسپ جیت حاصل کی، کیوں کہ میچ بارش سے متاثر ہو گیا تھا، اور میلبرن اسٹارز نے 19 اوورز میں 179 رنز بنا لیے تھے، جس پر ضابطے کے مطابق سڈنی سکسرز کو جیت کے لیے 184 کا ہدف ملا، تاہم اس ٹیم نے یہ ہدف 18.4 اوورز ہی میں حاصل کر لیا۔

جیسے ہی ہیلی نے چوکا لگا کر اپنی سینچری مکمل کی، وہاں پر موجود مداحوں اور ٹیم کے ساتھیوں نے تالیاں بجا کر انھیں داد دی، وہیں ان کے شوہر آسٹریلیا کے تیز بولر مشیل اسٹارک بھی خوشی سے جھوم اٹھے، اسٹارک بیوی کا میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم ہی میں موجود تھے اور انھوں نے تالیاں بجا کر ہیلی کو داد دی۔

واضح رہے کہ ہیلی اور اسٹارک نے تقریباً 9 سالہ دوستی کے بعد اپریل 2016 میں شادی کی تھی، بگ بیش لیگ میں ہیلی کی یہ چوتھی سینچری تھی، اور بگ بیش لیگ کی سب سے تیز سنچری رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں