جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

امل منیب کی تیسری سالگرہ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکار جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان کی ننھی بیٹی امل منیب کی تیسری سالگرہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ اور ایمن خان نے بیٹی امل کی تیسری سالگرہ منائی جس کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

سالگرہ کے دن ننھی امل نے ہلکے نیلے رنگ کی فراخ زیب تن کی اور خالہ ایمن کے ساتھ ہلہ گلہ کرتی دکھائی دیں۔

منیب بٹ اور ایمن خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں کیک کاٹتے اور امل کو پیار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایمن نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ماشا اللہ، امل آج تین سال کی ہوگئی ہیں اور فیملی ان کی برتھ ڈے سیلیبریٹ کررہی ہے۔‘

انہوں نے سالگرہ کی تقریب کی ویڈیو بھی شیئر کی اور لکھا کہ ’میری پری کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

منیب بٹ نے بھی بیٹی کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ ننھی پری کو پیار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ منیب اور ایمن 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کی ایک بیٹی امل منیب ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں