کراچی : پاک بحریہ کی 9 ویں کثیرالقومی مشق امن2025 کا اختتام ہوگیا، اس موقع پر آرمی چیف ن مختلف آپریشنل مشقیں دیکھیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ نویں کثیرالقومی مشق امن کا شمالی بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے انعقاد کے ساتھ اختتام ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے زیراہتمام کثیرالقومی مشق امن 2025 کاانعقادکیاگیا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیدعاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ 60 ممالک نےبحری جنگی جہازوں، ایئرکرافٹ،میرینز،اسپیشل آپریشن فورسز کے ساتھ حصہ لیا، 60ممالک نےبڑی تعداد میں مبصرین کے ساتھ حصہ لیا۔
انٹرنیشنل فلیٹ ریویومیں پاک بحریہ ،غیر ملکی بحری جنگی جہازوں نےامن فارمیشن کامظاہرہ کیا، مشق”امن کیلئےمتحد”موٹوکےتحت پاکستان کی امن کیلئےغیرمتزلزل حمایت کی عکاس ہے۔
پاک بحریہ کےجہازمعاون آمدپرنیول چیف ایڈمرل نویداشرف نےمہمان خصوصی کااستقبال کیا ، اس موقع پر گورنرسندھ،وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر سمندری امور بھی موجود تھے۔
تقریب میں سفرا،ہائی کمشنرز،غیرملکی بحری افواج کےسربراہان سمیت سینئرملٹری آفیسرز،دفاعی اورنیول اتاشی شریک تھے
آرمی چیف نےمختلف آپریشنل مشقوں کامظاہرہ دیکھا، پاکستان نیوی، ایئر فورس اورغیرملکی طیاروں کاشاندارفلائی پاسٹ بھی پیش کیاگیا۔
فلائی پاسٹ کےبعدبحری جہازوں کی جانب سےمین اینڈچیئرشپ کامظاہرہ کیاگیا، جس کے بعد مشق کااختتام روایتی امن فارمیشن کی تشکیل کےساتھ ہوا۔
آرمی چیف نےمیزبانی پرپاک بحریہ کومبارکباد،امن کیلئےپاکستان کےعزم کوسراہتے ہوئے میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون پرعلاقائی وعالمی بحری افواج کاشکریہ ادا کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ امن2025 نے طاقتوں کو محفوظ سمندر، خوشحال مستقبل کے مقصد کے تحت جمع کیا اور امن ڈائیلاگ نے دنیا کی بحری قیادت کو بحری مسائل پر باہمی بات چیت کا موقع فراہم کیا۔