پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ امر خان نے زمانہ طالب علمی میں یونیورسٹی کی طرف سے پہلی بار بھارت جانے کے بارے میں تفصیلات بتا دیں۔
امر خان حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پہلے دورہ بھارت کے بارے میں بتایا کہ یونیورسٹی کی طرف سے پڑوسی ملک جانے کا موقع ملا جس کی سب سے زیادہ خوشی تھی کیونکہ مجھے بالی وڈ کی دنیا دیکھنے کا شوق تھا۔
اداکارہ اس امید پر سج سنور کر ایئرپورٹ پہنچیں کہ ان کے استقبال کیلیے بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان منتظر ہوں گے لیکن ان کا خواب تب چکنا چور ہوا جب انہوں نے وہاں عام لوگوں کو دیکھا۔
View this post on Instagram
امر خان نے کہا کہ ذہنی تور پر تیار تھی کہ ایئرہورٹ پر شاہ رخ خان میرے استقبال کیلیے موجود ہوں گے اور مجھے ’سمرن‘ والا ماحول میسر ہوگا، لیکن وہاں میلے کچیلے لوگ گھوم پھر رہے تھے جن کے سروں پر ضرورت سے زیادہ تیل لگا ہوا تھا۔
پوڈکاسٹ میں اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں خوبصورت دکھائی نہیں دیتی تھی اور ہمیشہ پڑھائی میں دلچسپی لیتی تھی۔