تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کالے چنے کے حیرت انگیز فوائد

کالے چنے صرف کھانے میں ہی مزیدار نہیں بلکہ غذائیت سے بھرپور یہ سستی خوراک کئی امراض سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔

کالے چنوں کا ہمارے ہاں استعمال عام ہے، خواہ وہ چناچاٹ کے ذریعے ہو یا سالن کے ساتھ، لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ عام دستیاب یہ سستی لیکن خوش ذائقہ خوراک اپنے اندر کتنے فوائد رکھتی ہے۔

کالے چنے میں غذائیت کے اعتبار سے وہ اجزا وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو مہنگی غذاؤں مثلاْ مچھلی، گوشت، پھل اور دودھ وغیرہ میں پائے جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق چنا ایک ریشے دار خوراک ہے جس میں پروٹین 20 فیصد، آئرن 16 فیصد، فولک ایسڈ 6 فیصد، کیلشیئم 5 فیصد اور کاربوہائیڈریٹس 27 فیصد ہے، اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے اور سی بھی پائے جاتے ہیں۔

یہ تو تھی ان میں پائی جانی والی غذائیت اب آپ جانیں اس کے کھانے سے ہونے والے فوائد۔

 اگر آپ جسمانی طاقت چاہتے ہیں تو کالے چنے کھائیں کیونکہ یہ جسم کو فوری طاقت فراہم کرتے ہیں۔

اس موجود فائبر معدے میں ایک جیل جیسا مادہ پیدا کرتے ہیں جو قبض کو فوری دور کرتا ہے اسی لیے یہ معدے کی تمام تکالیف دور کرنے کے لیے انتہائی مفید تصور کیے جاتے ہیں، قبض ختم کرنے کے لیے کالے چنوں کو رات بھر بھگوئیں، صبح ادرک کے پاؤڈر اور زیرہ چھڑک کر کھالیں۔

ان میں کولیسٹرول اور چکنائی کی مقدار صفر ہوتی ہے کیونکہ یہ خشک ہونے کی وجہ سے کولیسٹرول کی مقدار کو جذب کرکے کم کرتے ہیں، یہ شوگر کے لیول کو برقرار رکھنے میں بھی مددگار ہوتے ہیں۔

خون کی کمی کے مریضوں کے لیے یہ کسی نعمت سے کم نہیں، اس میں موجود فولک ایسڈ اور فولاد خون کے سرخ ذرات کو پیدا کرکے جسم میں خون کی کمی دور کرتا ہے۔

سردیوں میں نزلے کے مریضوں کے لیے اکسیر ہیں، نزلہ اور زکام کی صورت میں اس کا جوشاندہ انتہائی مفید ہے، دل کی خشکی اور گرمی کو مٹانے کے لیے بھیگے ہوئے چنے کھانا اکسیر ہے

کسی کو نیند کی کمی کی شکایت ہے تو وہ اس قدرتی جوہر کا استعمال کرکے بھرپور نیند کے مزے لینے لگے گا۔

مختلف مردانہ اور زنانہ امراض کے لیے مفید ہونے کے ساتھ پیشاب کی جلن، پھوڑے، پھنسیوں اور کوڑھ کی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔

بال گرنے کی شکایت ہے تو کالے چنے خوراک میں شامل کرلیں، شکایت دور ہوجائے گی۔

چھاتی کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

سانس کے مریض خالی پیٹ انہیں بطور دوا کھا سکتے ہیں، فائدہ دیں گے۔

کالے چنے جلد کے مسائل حل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوئے ہیں، یہ جھریاں پڑنے سے روکتے ہیں، اگر چہرے پر داغ دھبے ہیں تو چنے کے پیسٹ کو ہلدی میں مکس کرکے صبح اپنے چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ بعد پانی سے دھولیں، اس سے آپ چہرے پر نیا نکھار بھی محسوس کریں گے۔

آج کل موٹاپا وبا کی طرح عام ہوگیا ہے، ہر دوسرا شخص اس سے پریشان ہے تو اس کا علاج بھی کالے چنوں میں چھپا ہوا ہے۔

اگر آپ میں سے کوئی ان مسائل کا شکار ہے تو آج ہی اپنی خوراک میں کالے چنوں کو شامل کرلے اور اس کے فوائد سمیٹے، مگر یاد رہے کہ ہر چیز توازن کے ساتھ ہی فائدہ مند ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -