تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کینو کے جوس پینے کے حیرت انگیز فوائد

کینو عام طور پر سردیوں کے موسم میں دستیاب ہوتا ہے، یہ آپ کے جسم کو کئی دیگر صحت سے متعلق فوائد پیش کرسکتا ہے۔

کینو غذائی اجزاء اور پانی کے مواد سے بھرا ہو اہوتا ہے ، موسم سرما کے اس پھل کو مدافعتی نظام کے لیے نعمت سمجھا جاتا ہے۔

مدافعتی نظام ایک مضبوط سسٹم ہے جو آپ کے جسم کو انفیکشن اور ممکنہ بیماریوں سے بچاتا ہے۔

غیر صحت بخش غذا اور طرز زندگی مدافعتی نظام کے کام کو نقصان پہنچا سکتی ہے جبکہ کچھ غذائیں آپ کی قوت مدافعت کو بڑھاوا دیتی ہیں اور ان غذائیوں میں سرفہرست موسم سرما کا خاص پھل کینو ہے۔

کینو کا جوس عام طور پر ناشتے میں بھی پیا جاتا ہے، آئیے کینو کے جوس کے صحت سے متعلق چند فوائد جاننے کی کوشش کرتے ہیں، روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کے لیے حیرت کا سبب بن سکتا ہے۔

کینو کے جوس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو آپ کی جِلد کو نکھارتا ہے اور جھریاں اور ایکنی جیسے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔

وہ عمر رسیدہ افراد جن کے ہاتھ اور پیر اکثر سُن ہوجاتے ہیں اُن کے لیے کینو کا جوس بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

بڑی عمر کے لوگوں کو تین ماہ تک روزانہ ایک گلاس کینو کا جوس پلایا جائے تو ہاتھ پاؤں سُن ہونے کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے کیونکہ کینو کا رس خون کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس اورنج جوس جسم کے اندر موجود زہریلے اور فاسد مادوں کو ختم کرتا ہے۔

کینو وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نمی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -