تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

شکرقندی کے حیران کن فوائد لیکن ذیابیطس کے مریض احتیاط کریں

سردیوں میں شوق سے کھائی جانے والی جڑ شکر قند انسانی جسم و دماغ کو بے حد فائدہ پہنچاتی ہے جبکہ کپکپی اور دانت بجنا بھی بند ہوجاتا ہے۔

شکرقند پھل ہے یا سبزی یہ تو ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا لیکن یہ ایسی جڑ ہے جسے انگلش میں سوئیٹ پوٹاٹو بھی کہا جاتا ہے اور یہ پاکستان اور ہندوستان میں کثرت سے پائی جاتی ہے اور اس کا ذائقہ بھی قابل قدر ہوتا ہے لیکن یہ امیر طبقہ اسے کھانے کی رغبت ذرا کم رکھتا ہے جبکہ غرباء میں اسے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ جس کی بڑی وجہ شکرقندی کی کم قیمت ہے۔

شکرقندی میں وٹامن اے کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جبکہ فولاد اور بعض دیگر معدنی اجزاء بھی کیمیاوی تجربہ کرنے پر اس میں شامل ہوجاتے ہیں اسی لیے شکرقندی جسم کو تغذیہ اور توانائی بخشتی ہے۔

شکرقندی کو مختلف طریقوں سے کھایا جاتا ہے، گھروں میں عموماً اسے ابال کر دودھ اور چینی ملاکر کھایا جاتا ہے جبکہ اسے بھون کر کھایا جائے اور بھی لذیذ لگتی ہے لیکن شکرقندی کو گھروں میں بھوننا ذرا مشکل ہے کیونکہ بھوننے کےلیے گرم ریت میں دبانا پڑتا ہے یا کوئلے پر رکھنا پڑتا۔

شکرقندی ایسی جڑ ہے جس کا حلوہ بھی بہت مفید اور ذائقے میں عمدہ ہوتا ہے جو بدن کو تغذیہ اور تقویت پہنچاتا ہے۔

حلوہ بنانے کا طریقہ زیادہ مشکل نہیں بس آپ شکرقندی کو باریک باریک تراش کر خشک کرلیں اور اسے کوٹ چھان کر آٹام تیار کرلیں۔ اب آپ روزانہ صبح کے وقت ایک چھٹانک آٹا لیں اور اس میں ایک چھٹانک دیسی گھی شامل کرکے تین چھٹانک چینی کا قوام ملائیں اور حلوہ بنائیں، اگر آپ چاہیں تو اس میں مغز بادام اور پستہ بھی شامل کرلیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ سردیوں میں شکرقندی کھانا انسانی جسم کےلیے بے حد مفید ہے جبکہ اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں لیکن وہ دور کیے جاسکتے ہیں۔

فوائد

شکرقند جسم کو موٹا کرتی ہے اور دماغ کو طاقت دیتی ہے جبکہ قوت باہ بھی مضبوط کرتی ہے بشرطیکہ چینی ملاکر کھائی جائے۔

یہ ایسی جڑ ہے جو جریان کےلیے بے حد فائدہ مند ہے اور اس کاحلوہ بناکر کھانا اکسیر کا درجہ رکھتا ہے جبکہ یہ کپکپی اور دانت بجنے سے بھی آرام دیتی ہے۔

نقصانات

یہ دیر سے ہضم ہونے والی شہ ہے لیکن اگر چینی یا شہد ملالیا جائے تو دیر سے ہضم ہونے والی خاصیت ختم ہوجاتی ہے۔ البتہ ذیابیطس اور دل کے مریض کسی بھی صورت میں شکرقندی کھانے سے احتیار کریں۔

شکر قندی استعمال کرنے کے بعد تھوڑی سونف چبالینے سے اس کے مضر اثرات دور ہوجاتے ہیں ۔

Comments

- Advertisement -