پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

اسنوکر کھیلنے کے ماہر کتے نے دیکھنے والوں ‌دنگ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : پالتو کتے نے مہارت کے ساتھ اسنوکر کھیل دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

جی ہاں کتا ایک محافظ جانور ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ہوشیار اور چالاک جانور ہے جو کسی بھی چیز کو سکھانے پر جلد ہی سیکھ جاتا ہے۔

ایسا ہی ایک کتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ان دنوں وائرل ہورہی ہے جو اسنوکر کھیلنے کا ماہر ہے اور ایسی مہارت سے بالیں پوٹ کرتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔

کتے کے اسنوکر کھیلنے کی ویڈیو امریکی باسکٹ بال کھلاڑی ریکس چیمپئن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے اس کے کھیل کی خوب تعریف کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک منٹ کی مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا کس طرح کسی ماہر کھلاڑی کی طرح بال کو پوٹ کررہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں