اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پرندوں کی یہ دلچسپ ویڈیو یقیناً آپ کو بھی حیران کردے دی

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے انسانوں کو تو والی بال کھیلتے دیکھا ہوگا لیکن سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہے جہاں پرندوں نے اس کھیل کا میدان سجا لیا ہے، ویڈیو دیکھنے والے ششدر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں پرندوں کی دو ٹیمیں آپس میں والی بال کھیل رہی ہیں، یہ کھیل اتنا دلچسپ رہا کہ سوشل میڈیا صارفین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سبز اور پیلے رنگ کی دو ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہیں اور آپس میں ایک دوسرے کو سخت ٹکر دے رہے ہیں، پرندوں کی کھیل میں اس مہارت کو خوب سراہا بھی جارہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ایک نے لکھا اس کھیل کو اولمپکس کا حصہ بنایا جائے جبکہ دوسرے نے سوال کیا کہ کونسی ٹیم جیتی؟۔

آپ بھی یہ دلچسپ ویڈیو ملاحضہ کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں