تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ایمیزون کے سربراہ ریٹائرمنٹ کے بعد کیا نیا کرنے والے ہیں؟

ای کامرس میں انقلاب لانے والے جیف بیزوس کیریئر کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوتے ہوئے اپنے پیچھے ایمیزون کی صورت میں ایک شاندار ورثہ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

جیف بیزوس نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایمیزون کو ایک معمولی کتب فروش کمپنی سے بدل کر دنیا کی طاقتور کارپوریشنوں میں سے ایک کے طور پر متعارف کرایا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق 57 سالہ جیف بیزوس آج بروز سوموار کو ایمیزون میں چیف ایگزیکٹو کا عہدہ اینڈی جیسی کے سپرد کر کے اپنی توجہ خلانوردی کی نجی فرم اور خیراتی کاموں کی جانب مبذول کر رہے ہیں۔

تاہم وہ 27 برس قبل قائم ہونے والی ٹیکنالوجی اور ای کامرس کولوس میں ایگزیکٹو چیئر کی حیثیت سے اپنا کلیدی کردار نبھاتے رہیں گے۔

ایمیزون میں یہ تبدیلی ایک اہم پیش رفت کے بعد سامنے آئی ہے جس نے اسے جدت کی جانب گامزن کیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کمپنی کو اپنے لگ بھگ دس لاکھ ملازمین سے سلوک کے حوالے سے کئی طرح کے سوالات کا سامنا بھی رہا ہے۔

بروکنگز انسٹی ٹیوشن کے سینٹر فار ٹیکنالوجی انوویشن کے سینیئر فیلو ڈیرل ویسٹ نے کہا کہ بیزوس کتابوں کے کاروبار، ریٹیل مارکیٹ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور ہوم ڈیلیوری کی سروسز میں انقلاب لانے والا لیڈر رہا ہے۔

بیزوس نے سب سے پہلے لوگوں کے لیے بہت ساری سہولیات متعارف کرائیں جنہیں لوگ اب معمول کی چیز سمجھنے لگے ہیں جیسا کہ کسی بھی آن لائن اسٹور پر جانا، کوئی چیز آرڈر کرنا اور اس کے بعد اگلے دن مطلوبہ چیز کا آپ کے گھر کی دہلیز پر پہنچ جانا۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ای کامرس کے شعبے میں کئی نئے ٹرینڈز اسی شخص کے مرہون منت ہیں۔

لوگوں کے ساتھ اپنی گفتگو میں بیزوس اکثر ایمیزون میں اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہیں جب انہوں نے یہ کاروبار اپنے گیراج سے شروع کیا اور وہ گاہکوں کے آرڈرز خود پیک کر کے پوسٹ آفس تک پہنچایا کرتے تھے۔

آج ایمیزون کی کل مالیت 1.7 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہوچکی ہے اور سال 2020 میں اس کمپنی نے ای کامرس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، گروسری، مصنوعی ذہانت، اسٹریمنگ میڈیا اور دوسرے کاروباروں سے تین ہزار آٹھ سو20 ارب ڈالر کی سالانہ آمدنی حاصل کی۔

جیف بیزوس کی خاص صلاحیت

جیف بیزوس کے بارے میں اینڈ پوائنٹ ٹیکنالوجیز ایسوسی ایٹس کے تجزیہ کار راجر کی کا کہنا ہے کہ نئی مارکیٹ کی تلاش میں بیزوس کو درست چیز کی پرکھ کا خاص ملکہ حاصل ہے۔

راجر کی کے بقول بیزوس بڑی دانش مندی سے کتابوں سے دوسری تجارتی مہمات کی جانب منتقل ہوا اور پھر ان کا کاروبار ایک آن لائن مارکیٹ میں تبدیل ہوگیا۔

بیزوس نے اس کمپنی کے لیے کامیابی کے ساتھ کلاؤڈ انفراسٹرکچر تعمیر کیا جس نے بالاخر انتہائی منافع بخش ایمیزون ویب سروسز کا روپ دھار لیا۔

راجر کی کے بقول ایمیزون نے اپنے ابتدائی برسوں میں منافع کو اپنی ترجیح نہ بنا کر ساری توجہ کاروبار کے پھیلاؤ پر مرکوز رکھ کر اپنے حریفوں پر برتری حاصل کی۔

Comments

- Advertisement -