تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ایمازون کمپنی کا اپنے صارفین کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ

بنگلورو : بین الاقوامی امریکی آن لائن تجارتی کمپنی ایمازون ڈاٹ کام انکارپوریشن نے بھارت میں اپنے صارفین کو مزید سہولت کی فراہمی کیلئے نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایمازون بھارت نے جمعہ کو بھارت میں اپنی لائیو کامرس فیچر ’’ایمازون لائیو‘‘ کا آغاز کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین مواد کے تخلیق کاروں اور سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والے شخص کے ساتھ براہ راست بات چیت کرسکیں گے۔

اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دوران فراہم کردہ لنکس سے مصنوعات بھی خرید سکیں گے، ایمازون لائیو کے ساتھ، امیزن انڈیا ہر روز صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک 15 لائیو اسٹریمز چلائے گا۔

Thumbnail image

ایمازون کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جاری ایمازون گریٹ انڈین فیسٹیول کے دوران 150 سے زیادہ مواد تخلیق کار لائیو اسٹریمنگ کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے ایمازون انڈیا کے ڈائریکٹر کشور تھوٹا نے کہا کہ ایمازون انڈیا کا مقصد ہے کہ ایمازون لائیو کے ذریعے اثر انداز کرنے والے شخص کو بڑے پیمانے پر صارفین سے جوڑا جائے۔

کمپنی نے کہا کہ ’’ایمازون ڈاٹ‘‘ ان پر علاقائی زبانوں میں خریداری کرنے والے 70 فیصد سے زیادہ صارفین کا تعلق ٹیئر ٹو یا اس سے نیچے کے شہروں سے ہے۔

Comments

- Advertisement -