راولپنڈی: ناروے سفیر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ناروے کے سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی ،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرگفتگو سمیت دونوں جانب سے ہرشعبےمیں باہمی تعاون کومزید فروغ دینےکی ضرورت پرزور دیا گیا۔
- Advertisement -
آئی ایس پی آر کے مطابق ناروے کےسفیر نے بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر رنج وغم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ناروے کےسفیر نے علاقائی استحکام کیلئےپاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، ملاقات میں ناروے کےسفیر نے سفارتی تعاون کو فروغ دینےکیلئےکرداراداکرنےکی یقین دہانی کرائی۔