ریاض : سفیر پاکستان بلال اکبر نے ذاتی نمبر پر پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سننے کا اعلان کردیا ، سعودی مقامی وقت کےمطابق دوپہر3 بجے سے ٹیلیفون پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے ذاتی نمبر پر پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سننے کااعلان کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کمیونٹی کے مسائل سننےکے لیے ذاتی نمبر دے دیا اور کہا سعودی مقامی وقت کےمطابق دوپہر3بجےسےٹیلیفون پررابطہ کیاجاسکتاہے۔
Please call on 0599660000 for your queries. I am personally attending your calls till 3 PM (Saudi time) today.
— bilal akbar (@bilalakbar73) October 1, 2021
خیال رہے سفیر پاکستان بلال اکبر سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، اس سلسلے میں ان کی سعودی حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔
گذشتہ ماہ پاکستانی سفیربلال اکبرکی سعودی ڈی جی پاسپورٹ سےملاقات ہوئی تھی ، جس میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ایکسپائراقاموں، پاسپورٹ اور ایگزٹ ری انٹری سمیت دیگرمسائل پربات چیت ہوئی تھی ، جس پر ڈی جی پاسپورٹ نے قوانین کے تحت تمام معاملات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔