پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے درمیان گفتگو کی آڈیو لیک ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک: ہالی وڈ کے مشہور اداکار جانی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے درمیان ہونے والی تہلکہ خیز آڈیو لیک ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امبر ہرڈ کے بارے میں وہ آڈیو جو جانی ڈیپ کی قانونی ٹیم نے چھپانے کی کوشش کی بلآخر منظر عام پر آگئی۔

جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے درمیان طویل گفتگو ایک اسکرپٹ کی شکل میں سامنے آئی۔ اس آڈیو کو کمرہ عدالت میں نشر کیا گیا تھا۔

آڈیو کے آغاز میں جونی ڈیپ امبر ہرڈ سے کہتے ہیں: ’ہمیں ایک دوسرے سے الگ ہونا ہوگا، چاہے دس گھنٹے کے لیے یا پورے دن کے لیے، علیحدگی لازمی ہے۔ پھر کوئی جسمانی تشدد بھی نہیں ہو سکے گا‘۔

اس پر امبر ہرڈ کہتی ہیں: ’میں جسمانی تشدد والی بات سے اتفاق کرتی ہوں لیکن ایک دن یا رات کے لیے علیحدگی، کیا آپ ہماری شادی سے چھٹی لے رہے ہیں؟‘

آڈیو میں مبر ہرڈ یہ بھی کہتی ہیں کہ ’آپ میری مدد کریں، میں بھی آپ کے ساتھ تعاون کروں گی‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں