تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

امبر ہرڈ سابق شوہر جانی ڈیپ پر برس پڑیں

ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ نے سابق شوہر و اداکار جانی ڈیپ کے ٹک ٹاک ڈیبیو پر ردعمل دے دیا۔

سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد جانی ڈیپ اپنی زندگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ شاہانہ ریستوراں میں جشن منانے سے لے کر ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ شروع کرنے تک ان کے کیریبین کے پائریٹس اداکار نے دھوم مچا رکھی ہے۔

تاہم ایسا لگتا ہے کہ جانی کا جشن منانا امبر ہرڈ کو ایک آنکھ نہ بھایا جبکہ انہوں نے ابھی تک اپنے سابق شوہر جانی ڈیپ کو 10 ملین ڈالر سے زیادہ کی ادائیگی نہیں کی ہے۔

جانی ڈیپ کی جانب سے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک ٹک ٹاک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں اُنہوں نے اشارہ دیا تھا کہ وہ اب اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Johnny Depp (@johnnydepp)

جانی ڈیپ کی یہ پوسٹ اور ٹک ٹاک ویڈیو ایمبر ہرڈ کو کچھ خاص نہیں بھائی اور اُنہوں نے اپنا ردِ عمل اپنے ترجمان کے ذریعے میڈیا تک پہنچایا جسے ویب سائٹ ’ٹوڈے ڈاٹ کام‘ نے شائع کیا۔

ایمبر ہرڈ کا اپنے ردِ عمل میں کہنا تھا کہ ’جیسا کہ جانی ڈیپ نے کہا ہے کہ وہ آگے بڑھ رہے ہیں، اُن کے آگے بڑھنے سے خواتین کے حقوق پسماندگی کی طرف (پیچھے) جا رہے ہیں۔‘

انہوں نے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’گھریلو تشدد کا شکار ہونے والوں کے لیے عدالت کا فیصلہ یہ ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہونے اور بولنے سے ڈریں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی اداکار جانی ڈیپ نے مداحوں کی بے پناہ محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی تھی۔

Comments

- Advertisement -