ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

امبر ہرڈ کا چہرہ دنیا میں خوبصورت ترین قرار

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی وڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کا چہرہ دنیا کا خوبصورت ترین چہرہ قرار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امبر ہرڈ کے چہرے کا جائزہ لینے کے لیے ایک خفیہ یونانی فارمولے کا انتخاب کیا گیا۔ اس میں اداکارہ کی پیشانی، آنکھوں، ناک اور ہونٹوں سمیت چہرے کی پیمائش کی گئی۔

اس کے لیے امبر ہرڈ کی 2016 کی ایک تصویر کا انتخاب کیا گیا جس میں فارمولے کے مطابق خوبصورتی کا تناسب 91 اعشاریہ 85 فیصد رہا۔

- Advertisement -

یونانی فارمولے کے تحت معروف امریکی ماڈل کم کارڈیشین کے چہرے کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان کی خوبصورتی کا تناسب 91 اعشاریہ 39 فیصد رہا۔

Amber Heard's face is the most beautiful in the world » Today News Pak

اداکارہ امبر ہرڈ جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ہیں اور حال ہی میں انہیں سابق شوہر کی جانب سے دائر کیے گئے ہتکِ عزت کیس میں شکست ہوئی ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں امبر ہرڈ نے کیس میں شکست کے باوجود جونی ڈیپ سے محبت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جونی سے اب بھی سچے دل سے محبت کرتی ہوں، ہمارے ٹوٹ پھوٹ کے شکار رشتے کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

امبر ہرڈ نے کہا تھا کہ جونی ڈیپ کے لیے میری سوچ کبھی منفی نہیں رہی اور نہ مستقبل میں انہیں بُرا بھلا کہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں