بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جانی ڈیپ کی سابقہ ​​اہلیہ امبر ہرڈ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ کیرئیبین اسٹار جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ اداکارہ امبر ہرڈ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 38 سالہ امبر ہرڈ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امبر ہرڈ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور وہ اس وقت اسپین میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان نے اداکارہ کے بارے میں مزید کہا کہ وہ ابھی حمل کے کافی ابتدائی دنوں میں ہیں، اس لیے ہم  اس مرحلے پر زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتے، اتنا کافی ہے کہ امبر اپنی بیٹی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amber Heard (@amberheard)

 خیال رہے کہ 38 سالہ امبر ہرڈ اس وقت ایک بیٹی کی والدہ ہیں، ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش 8 اپریل 2021 کو ہوئی تھی جبکہ 2023 میں وہ اسپین منتقل ہوگئیں تھیں۔

واضح رہے کہ امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کے درمیان 2011 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں نے فروری 2015 میں شادی کی تھی، شادی کے 15 ماہ بعد امبر ہرڈ نے مئی 2016 میں جونی ڈیپ پر تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

بعد ازاں امبر ہرڈ نے شوہر پر گھریلو تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف ایک آرٹیکل بھی لکھا تھا، جس پر جونی ڈیپ نے ان کے خلاف بدنام کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں