جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جونی ڈیپ سے کیس ہارنے کے بعد امبر ہرڈ نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف امریکی اداکارہ امبر ہرڈ نے عارضی طور پر ہالی ووڈ سے دوری اختیار کرلی ہے، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی 2 سالہ بیٹی کے ساتھ امریکا منتقل ہوگئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے سابق شوہر جونی ڈیپ سے کیس ہارنے کے ایک سال بعد امبر ہرڈ نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی ہے، اب وہ اپنی 2 سالہ بیٹی کے ساتھ اسپین منتقل ہوگئی ہیں جہاں وہ اپنی زندگی کی نئی شروعات کریں گی۔

کہا جارہا ہے کہ شاید وہ صحیح وقت آنے پر یا بہتر پروجیکٹ کی آفر ہونے پر واپس آسکتی ہیں۔

- Advertisement -

امبر ہرڈ نے اس سے قبل میگا بجٹ فلم ایکوامین اور دی لوسٹ کنگڈم 2021 کے بعد سے کسی فلم میں کام نہیں کیا، ایکوامین امبر ہرڈ کے کیریئر کی سب سے کامیاب فلم تھی۔

خیال رہے کہ ہالی ووڈ کی جانی مانی شخصیات امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ نے 2015 میں شادی کی تھی۔

تاہم شادی کے 15 ماہ بعد دونوں نے علیحدگی کا اعلان کر دیا، امبر ہرڈ لاس اینجلس کی ایک عدالت میں گال پر چوٹ کے ساتھ پیش ہوئیں اور انہوں نے طلاق کی درخواست کے ساتھ عدالت سے استدعا کی کہ جونی ڈیپ کو ان سے دور رہنے کا حکم دیا جائے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے سابقہ شوہر نے ان پر پرتشدد حملہ کیا اور ان پر لفظی، جذباتی اور جسمانی تشدد کیا۔ امبر کی جانب سے الزام لگانے کے بعد ہالی ووڈ کا ایک ہائی پروفائل کیس عالمی سطح پر سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔

اس کے بعد جونی ڈیپ نے اپنی سابق اہلیہ امبر ہرڈ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے 5 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا تھا۔

عدالت میں کیس کی طویل کارروائی کے بعد جون 2022 میں فیصلہ ہوا کہ امبر ہرڈ کے بیانات جھوٹے تھے اور انہوں نے بددیانتی سے کام لیا، امبر ہرڈ کو ہرجانے کے طور پر 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر (12 ملین پاؤنڈ) ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

تاہم دسمبر 2022 میں دونوں کے درمیان ہتک عزت کے جرمانے پر تصفیہ ہوگیا تھا اور اداکارہ نے عدالتی احکامات کے برعکس ڈیڑھ کروڑ ڈالر کے بجائے 10 لاکھ ڈالر سابق شوہر کو ادا کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں