The news is by your side.

Advertisement

امبر ہرڈ کا شکست کے بعد جونی ڈیپ سے ”اظہارِ محبت“

ہالی وڈ کی خوبور اداکارہ امبر ہرڈ نے ہتکِ عزت کیس میں شکست کے باوجود سابق شوہر جونی ڈیپ سے محبت کا اظہار کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امبر ہرڈ کے انٹرویو کا مختصر کلپ سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں وہ اپنے سابق شوہر جونی ڈیپ کے لیے محبت کا اظہار کر رہی ہیں۔

امبر ہرڈ کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ میں جونی ڈیپ سے اب بھی سچے دل سے محبت کرتی ہوں، میں نے ہمارے ٹوٹ پھوٹ کے شکار رشتے کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ جونی ڈیپ کے لیے میری سوچ کبھی منفی نہیں رہی اور نہ مستقبل میں انہیں بُرا بھلا کہوں گی۔

امریکی اداکارہ نے مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ اس چیز کو سمجھنا مشکل یا پھر آسان ہو سکتا ہے لیکن اگر آپ نے کسی ایک سے سچی محبت کی ہے تو پھر اسے آسان ہونا چاہیے۔

جونی ڈیپ نے حال ہی میں امبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتا ہے۔ ان کے درمیان 2011 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں نے فروری 2015 میں شادی کی تھی۔

شادی کے 15 ماہ بعد امبر ہرڈ نے مئی 2016 میں جونی ڈیپ پر تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

امبر ہرڈ کو ہتکِ عزت کیس میں ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر (12 ملین پاؤنڈ) سابق شوہر کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں