جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

امیر قطر کا بلوچستان کے لیے 10ایمبولینسوں کا تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امیر قطر شیخ تمیم بن حماد التھانی نے بلوچستان کیلئے 10ایمبولینس کا تحفہ دیا، ایمبولینسز دینے کی تقریب بلوچستان ہاؤس میں آج ہوگی۔

تفصیلت کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حماد التھانی نے بلوچستان کیلئے 10ایمبولینسوں کا تحفہ دیا ہے ایمبولینسز دینے کی تقریب آج بلوچستان ہاؤس میں ہو گی۔

تقریب میں امیر قطر کے داماد عبدالہادی سے وفاقی وزیرسیفران عبدالقادربلوچ ایمبولینسز کا تحفہ وصول کریں گے۔ یہ ایمبولینسز بلوچستان کے اضلاع واشک اور خاران کے لئے ہوں گی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : وزیراعظم کا قطری خاندان کیلیے خصوصی گھوڑے کا تحفہ


یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے قطر کے شاہی خاندان کو تحفے میں خصوصی گھوڑا بھجوا دیا، گھوڑا بھجوانے کے لئے سی ون تھرٹی کا استعمال کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں