جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

امیر بالاج قتل کیس: تفتیش کے دوران ملزمان کے اعترافی بیانات

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل میں ملوث گرفتار ملزمان کی تفتیش کے دوران اعترافی بیان سامنے  آگئے۔

 سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی(سی آئی اے) نے امیربالاج قتل کیس میں زیرحراست 7 ملزمان کا بیان قلمبند کر لیا، ملزمان نے تفتیش کے دوران اعترافی بیان دیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ امیر بالاج ٹیپو کو مقدمے میں نامزد ملزم طیفی بٹ نے قتل کروایا، امیربالاج کو قتل کرنے کے لیے 2 شوٹر اور 3 سہولت کار موقع پر موجود تھے۔

- Advertisement -

پولیس ذرائع نے بتایا کہ امیربالاج کو قتل کرنے والے شوٹر کو  کس نے قتل کیا اس بات کا تاحال تعین نہیں ہوسکا لیکن ملزم احسن شاہ نے امیربالاج کی اطلاع طیفی بٹ کو دینے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم احسن شاہ کو عدالت پیش کر کے مزید تفتیش کے لیے 6 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا، پولیس نے اصغر پٹھان، ملک سہیل، احسن شاہ، شوٹر ایاز کو حراست میں لے رکھا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سہولت کار بلال، ڈرائیور حسنین کو بھی حراست میں لے لیا گیا، ان زیر حراست ملزمان سے تفتیش کے دوران  تانے بانے طیفی بٹ سے ملتے ہیں۔

واضح رہے کہ 19 فروری کو لاہور ملتان روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور مظفر حسین بھی موقع پر مارا گیا تھا۔ ملزم مظفر حسین نے شاٹ گن کا لائسنس حاصل کر رکھا تھا اور اپنے لائسنس والے ہتھیار سے ہی امیر بالاج کو قتل کیا۔

امیر بالاج پر فائرنگ شادی کی تقریب سے باہر نکلتے ہوئے کی گئی تھی، حملے کے وقت لوگ امیر بالاج کے ساتھ سیلفیاں بنانے میں مصروف تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں