اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سی آئی اے پولیس ملزم احسن شاہ کو برآمدگی کے لیے شادباغ لے جارہی تھی اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے گولی احسن شاہ کو لگی، اسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ امیر بالاج کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا۔

امیر بالاج ٹیپو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا، شادی کی تقریب کے دوران وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق امیر بالاج ٹیپو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

مزید پڑھیں : شادی کی تقریب میں فائرنگ، ٹیپو ٹرکاں والے کا بیٹا امیر بالاج قتل

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں