تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

امیر گیلانی نے کونسی ڈگری حاصل کرلی؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل امیر گیلانی نے امریکی لا کالج سے قانون میں گریجویشن مکمل کرلیا۔

امیر گیلانی کو گزشتہ کچھ عرصے سے ماڈلنگ اور اداکاری سے دور دیکھا جا رہا تھا کیوں کہ وہ امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے ’لا‘ کالج سے گریجویشن میں مصروف تھے۔

ماڈل و اداکار نے 29 مئی کو انسٹاگرام پر گریجویشن کانووکیشن تقریب کے دوران کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دوستوں اور مداحوں کو آگاہ کیا کہ انہوں نے تعلیم مکمل کرلی ہے، اداکار کو گریجویشن مکمل کرنے پر ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ameer Gilani (@ameergilani)

انہوں نے گریجویشن مکمل کرنے کو اپنی زندگی کا سب سے اہم اور خوشی کا دن قرار دیا اور لکھا کہ ’انہیں آج سے پہلے کبھی اتنی زیادہ خوشی نہیں ہوئی۔‘

امیر گیلانی نے لا میں گریجویشن مکمل کرنے پر ساتھ دینے پر والدین اور قریبی رشتے داروں سمیت دوستوں، مداحوں اور کلاس فیلوز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اداکار نے گریجویشن مکمل ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ یقینا انہوں نے مذکورہ سفر مداحوں اور دوستوں کی دعاؤں سے مکمل کیا جس میں ان کی محنت بھی شامل ہے۔

امیر گیلانی کی جانب سے گریجویشن کی پوسٹ کیے جانے پر متعدد شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی اور مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گریجویشن مکمل ہونے پر امیر گیلانی کو ساتھی اداکارہ ماورا حسین نے بھی مبارک باد پیش کی اور جلد ملک واپس آکر پارٹی دینے کی فرمائش بھی کر ڈالی۔

Comments

- Advertisement -