اداکار عامر گیلانی نے اپنی بہترین دوست اور ساتھی اداکارہ ماورا حسین کے ساتھ اپنے نکاح کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کردی۔
5 فروری ماورا حسین اور امیر گیلانی کی جوڑی کو پسند کرنے والوں کیلئے خوشگوار و یادگار دن ثابت ہوا کیونکہ اس دن دونوں نے اچانک اپنے نکاح کی تصاویر فینز کے ساتھ شیئر کیں اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوشی کا ماحول بنادیا۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی پہلی پوسٹ میں شامل تصاویر میں دونوں شاہی قلعہ کی خوبصورتی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے یادگار دن کو مزید یادگار بناتے دکھے۔
ماورا حسین کی جانب سے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد سے ہی انکے فینز کیلئے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں وہی اب امیر گیلانی نے نکاح کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کردی ہے۔
امیر گیلانی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں کو خوشی کے لمحات کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، رومانوی شوٹ اور نکاح نامے پر دستخط کرنے کے پر مسرت لمحات کی تصاویر بھی سامنے آئی ہے۔
View this post on Instagram
امیر گیلانی نے اپنی دوست کیساتھ نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ الحمدللّٰہ، کل بہترین دوست سے شادی کر لی، اور اپنی دنیا کے ساتھ جشن منایا، پیار اور دعاؤں کے لیے سب کا شکریہ ‘۔