پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

کراچی کے عوام کرپشن اور تعصب کی سیاست کو دفن کردیں گے، سراج الحق کا ویڈیو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام اتوار کو کرپشن اور تعصبات کی سیاست کو دفن کردیں گے۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شہریوں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن اور ترقی کیلئے لوگ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے عوام کے دس سال ضائع کیے،کے پی اسمبلی کی تحلیل سے عوام کا بوجھ ہلکا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں صوبہ خیبرپختونخوا میں کرپشن اور بدامنی میں مزید اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت نے غریب عوام کو آٹے کی قطاروں میں لگایا، پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن میئر کےلیے ہمارے امیدوار ہیں۔ انھوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ کراچی کے لیے بہت محنت کی ہے۔ اہل کراچی جماعت اسلامی کو ووٹ دیں، ترازو پر مہر لگائیں، ترازو کراچی کےلیے ترقی، امن اور خوشحالی کا پیغام ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ نئی صبح اور روشن مستقبل کیلئے جماعت اسلامی امید کی کرن ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں