تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

"عوام کیلیے جینا مشکل، شہباز اور زرداری کے اثاثوں میں اضافہ ہوگیا”

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق عوام کیلیے جینا مشکل لیکن شہباز شریف اور آصف زرداری کے اثاثوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول مہنگا ہوگیا ہے اب عوام کیا کرے، صحیح بات یہ ہے کہ ان کا جینا دشوار، سانس لینا اور بچوں کو پڑھانا مشکل ہوگیا ہے، موٹر سائیکل پر بچوں کو اسکول چھوڑنا مشکل ہوگیا ہے، لیکن شہباز شریف اور زرداری کے اثاثوں میں اضافہ ہوا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں 9 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، 40 روپے کی روٹی مل رہی ہے، غریب کہاں جائے، لیکن عالمی سروے کے مطابق پاکستان کے اشرافیہ 2700 ارب کی مراعات لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری بربادی کی بنیادی وجہ موجودہ نظام ہے، پیپلزپارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی اس نظام کی پیداوارہیں، صرف نام، جھنڈے اور پارٹیاں بدلتے ہیں مگر یہ سب فرسودہ نظام کے رکھوالے ہیں، ہمارے مسائل کے اصل ذمے دار باہر نہیں بلکہ اندر بیٹھے آستین کے سانپ ہیں، کیا یہ جائز ہے کہ ایک آدمی سرکاری منصب پر بیٹھ کر تجارت کرے اور اپنے عہدے کو ذاتی کاروبار کیلئے استعمال کرے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پنڈورا پیپرز میں ان کے نام ہیں، نیب میں انہی کے کیسزہیں، بینکوں سے قرضے لینے والے یہی لوگ ہیں، نیب ختم کرنے کے بجائے کرپشن ختم کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت وزیراعظم اور صدر پاکستان میں جنگ ہے، ان حالات میں سینہ کوبی، رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہونگے، کل جو بیانیہ پی ٹی آئی کا تھا آج وہی بیانیہ مفتاح اسماعیل کا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے، کرپشن سے ادارے تباہ ہوگئے ان کا ذمے دار کون ہے؟ برسراقتدار جماعتوں نے ملک اور قوم کے مستقبل کو تباہ کیا، گزشتہ ساڑھے 3 سال میں ایک کروڑ 9 لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے، سارا نظام جھوٹ پر چل رہا ہے، پنجاب میں شرمناک کھیل جاری ہے، جماعت اسلامی نے 25 جون کو مہنگائی اور سودی نظام کیخلاف ٹرین مارچ کا فیصلہ کیا ہے، ہم آئیں گے تو آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر نہیں چلیں گے۔

Comments

- Advertisement -