جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

نواز شریف عدالت میں پیش ہوجاتے تو کرپشن ختم ہوجاتی، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اور کشمیر ایشو پر حکومت سے یکجہتی کا یہ مطلب نہیں کہ احتساب کے مطالبے سے دست بردار ہوگئے۔

اپنے ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا احتساب مخالف رویہ ناقابل برداشت اور قومی یکجہتی کے لیے زہر قاتل ہے، کرپٹ حکمرانوں نے قوم کے اعتماد کو بری طرح مجروح کیا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عدالت کے سامنے پیش ہوجاتے تو کرپشن کا خاتمہ مشکل نہیں تھا، آئین و قانون کی بالادستی کی راہ میں حکومتی رویہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات اور لٹیروں کے احتساب کے بغیر حکمرانوں کے پاس حکومت کرنے کا اخلاقی جواز نہیں، اپوزیشن جماعتیں بہت جلد مل بیٹھ کر پاناما لیکس اور جوڈیشل کمیشن پر مشترکہ لائحہ عمل دیں گی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر پر قومی یکجہتی اور اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں