جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

26ویں آئینی ترمیم کیا ہے؟ جج ہماری مرضی کا ہو؟ حافظ نعیم الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کیا ہے؟ جج ہماری مرضی کا ہو؟

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم مرضی کے جج اور فیصلے لینے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے نے کتنی ایئرلائنز کو ٹریننگ دی، پی آئی اے کی 10 ارب روپے بولی لگ رہی ہے، اداروں کو تباہ کرنے کے بعد بولی لگائی جاتی ہے۔

- Advertisement -

حافظ نعیم نے کہا کہ علامہ اقبال کے خواب سے پاکستان بن گیا، آزادی کا تصور کوئی بھارتی مسلمانوں سے پوچھے وہاں مسلمانوں کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی آواز دبائی جارہی ہے، پاکستان میں رہتے ہوئے ہمیں آزادی ملی لیکن وہ اثرات نظر نہیں آئے، اس سب کے باوجود بھی سمجھتے ہیں پاکستان کی قدر کرنی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ قربانیاں دینے والے مسلمان بھارت چھوڑ کر اس لیے آئے کہ یہاں عدل ہوگا، پاکستان اللہ کا بہت بڑا انعام ہے اس کی قدر کرنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں