منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

حکمرانوں نے ملک تباہ کردیا، پاکستان کو دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ70سال سے مسلط حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا، پاکستان کو ایک دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے، کراچی کی محرومیاں ختم ہونے کے دن قریب ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے باغ جناح میں متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو ایک دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے کیونکہ 70سال سے مسلط حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا،2018کا الیکشن نظریات کے درمیان مقابلہ ہے.

ایم ایم اے چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی پر یقین رکھتی ہے، کرپشن سے پاک پاکستان کیلئے کتاب پرمہر لگائیں، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم پاکستان کو گرین اور کلین پاکستان بنائیں گے، کراچی کی محرومیاں ختم ہونے کے دن قریب ہیں، اس پر پورے پاکستان کا حق ہے یہ شہر سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے، کراچی کو ایسا بنائیں گے کہ دنیا دیکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اقتدار میں آکر زکوٰۃ و عشر کا نظام نافذ کریں گے، اور پہلے بجٹ میں نو کروڑ لوگ زکوٰۃ دیں گے جس سے اتنا پیسہ جمع ہوگا کہ کوئی لینے والا بھی نہیں ہوگا، ہم باہر کی این جی اوز کے محتراج نہیں ہوں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں