پیر, جون 24, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب نے پختونوں کے مسائل کو جائز قرار دیا، امیر مقام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعظم کے خیبرپختونخوا میں نامزد مشیر  امیر مقام نے کہا ہے کہ لاہور میں آباد پختون برادری کے مسائل پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور انہوں نے پنجاب میں آباد پختون برادری کے مسائل کو جائز قرار دیا ہے۔

لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ پنجاب میں مقیم پختونوں کی ایک ہی جگہ پر رجسٹریشن ہونی چاہیے ، سرچ آپریشن پر اعتراض نہیں مگر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو کسی صورت پامال نہیں ہونا چاہیے۔

اُن کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے دوران لیڈی پولیس اہلکار اور مقامی نمائندے بھی ساتھ ہونے چاہیں، نادرا اور پاسپورٹ کے دفاتر میں پختونوں کو پیش آنے والے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

پڑھیں: ’’ پختونوں کوپنجاب میں رہنےکا اتناہی حق ہےجتنادوسروں کو‘راناثنااللہ ‘‘

امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قومی شناختی کارڈ اجراء سے متعلق مسائل کو حل کرنے کےلیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس کی سربراہی خود میرے ذمہ ہے، یہ کمیٹی ہفتہ وار رپورٹ پیش کرے گی کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پختونوں کا ہی ہوا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ  نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث ہم اپنے ہی گھر میں مہاجر بنے صرف مجھ پر ہی کے پی کے میں سات بار حملہ ہوا، امیر مقام نے کہا کہ اگر پاکستان میں امن ہوگا تو سب کی سیاست چلے گی ، بھارت ہمارا دشمن ہے جو افغانستان سے ہمارے خلاف دہشتگردی کروا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں