جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

امیرمقام نے عائشہ گلالئی سے ملاقات کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی سے کوئی ملاقات نہیں کی‘ الزام لگانے والوں کو پچاس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجوں گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا میرے پاس پیسہ بنانے کی مشین ہے کیا جو پچاس کروڑ روپے دے کر عمران کے خلاف مہم چلاؤں۔

امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پچاس فیصد قیادت خود ان کے خلاف ہے مجھے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے یہ بھی  کہا کہ سیاست میں اتنی گندی زبان نہیں دیکھی جو عمران خان نے شروع کی، آپ نے لوگوں کو بدنام کرنے کا کونسا ٹھیکا لیا ہوا ہے۔

- Advertisement -

امیر مقام نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ کو کیا ہوگیا ہے‘  کبھی کہتے ہیں فضل الرحمان تیار ہوجاؤ میں آپ کے پیچھے آرہا ہوں، کبھی کہتے ہیں زرداری تیار ہوجاؤ میں آرہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں سازش پر یقین نہیں رکھتا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا، میرا قائد کہے تو عمران خان کی حکومت ایک ہفتے میں فارغ کردوں۔

رہنما مسلم  لیگ ن نے کہا کہ کرپشن خیبر پختونخوا میں ہورہی ہے وہ تو سب نے دیکھی ہے تحریک انصاف کے اپنے ارکان کہہ رہے ہیں کہ کرپشن ہورہی ہے، مسلم لیگ ن مضبوط قلعے کی طرح ہے ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں