اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

امیشا پٹیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی عدالت نے اداکارہ امیشا پٹیل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ امیشا پٹیل کے خلاف 32 لاکھ 25 ہزار روپے کا چیک باؤنس ہونے کے کیس میں بھوپال کی عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیشا کے خلاف یو ٹی ایف ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا۔

اداکارہ پر مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے فلم بنانے کے لیے 2019 میں اندور کے رہائشی سے 10 لاکھ روپے کی رقم ادھار لی تھی جب امیشا نے کمپنی کو دو چیک دیے تو دونوں ہی چیک باؤنس ہوگئے۔

امیشا کو 4 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں ذاتی طور پر پیش ہونا ہوگا، اگر اداکارہ سماعت میں حاضر نہ ہوئیں تو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ امیشا پٹیل کہو نا پیار ہے، غدر ایک پریم کتھا، بھول بھلیا اور ہمراز جیسی معروف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں