بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

امیشا پٹیل کو ’خون سے لکھے خطوط‘ موصول

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم ’کہو نا پیار ہے‘ کی کامیابی کے بعد مداحوں کی جانب سے ’خون سے لکھے ہوئے خط‘ موصول ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیشا پٹیل کی پہلی فلم ‘کہو نا پیار ہے’ نے ریلیز کے 25 سال مکمل کرلئے، جو کہ ان کے آن اور آف بالی ووڈ کیرئیر کی سلور جوبلی بھی ہے، اداکارہ نے فلم کی ریلیز کے بعد بہت اچھا دور دیکھا، جس سے وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

تاہم اداکارہ نے یاد کیا کہ کس طرح چیزیں قدرے خوفناک ہو گئی تھیں، جب مداحوں نے ان سے شادی کرنے کے لیے ان کی تصاویر مندروں میں لے جانا شروع کردیں اور یہاں تک کہ خون سے خط بھی لکھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

- Advertisement -

اُنہوں نے کہا کہ بہت سے پرستار ایسے تھے جو ہماری تصویریں مندروں اور گرجا گھروں میں لے جا رہے تھے اور تصاویر سے شادی کر رہے تھے،” انہوں نے یاد کیا۔ ”مجھے مداحوں کے خطوط ملے جن میں میری تصویروں پر ہار پہنائے گئے تھے، جن پر سندور اور ان پر ‘تم میرے ہو’ کے الفاظ لکھے ہوئے تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ سب میرے لئے بہت خوفناک تھا، لوگ دیہاتوں تک سے میرا پتہ پوچھتے ہوئے آتے تھے، تاکہ میری ایک جھلک دیکھ سکیں، سیکورٹی گارڈز کو انہیں دور دھکیلنا پڑتا تھا۔ جھوٹ بولنا پڑتا تھا کہ یہ میری رہائش گاہ نہیں ہے۔

سونو سود کا سلمان خان کی فلم دبنگ سے متعلق اہم انکشاف

قابل ذکر بات یہ ہے کہ تجربہ کار فلم ساز راکیش روشن کی تحریری اور ہدایت کاری میں بننے والی رومانوی فلم ‘کہو نا پیار ہے، جس میں مرکزی کردار امیشا اور ہریتھک روشن نے ادا کئے تھے، جنوری 2000 میں ریلیز ہونے والی ایک بلاک بسٹر فلم تھی، فلم نے بے شمار ایوارڈ حاصل کئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں