منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

پرندوں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف لاکھوں روپے جرمانے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پرندوں کے ساتھ ظلم کی ممانعت میں ترمیم کابل زیر غور ہے، ترمیمی بل میں جرمانے کوبڑھا کر 4لاکھ تک کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظفر شاہ کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائےنیشنل فوڈسیکیورٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں بتایا گیا کہ پرندوں کے ساتھ ظلم کی ممانعت میں ترمیم کابل زیرغور ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پرندوں کےساتھ ظالمانہ رویےکی وجہ سے تعدادکم ہوتی جارہی ہے ، قیمتی طوطے شاپنگ مالز میں تصویریں کھچوانے کیلئے رکھے گئے ہیں۔

پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ چڑیاتک پکڑ کرفروخت کی جارہی ہیں ، پرندے جو ہجرت کرکےآتےہیں ان کابھی شکارکیاجاتاہے ، جس کے باعث پرندےہرگزرتےدن کےساتھ کم ہوتےجارہےہیں۔

انھوں نے کہا کہ بہت سےپرندے معدوم ہونے کے قریب ہو چکے ہیں، پرندوں کےساتھ ظالمانہ رویےپرسزاؤں کو بڑھایا جائے ، ترمیمی بل میں جرمانے کوبڑھا کر 4لاکھ تک کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں