بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

مسافروں کیلئے کروناوائرس سے متعلق ہیلتھ ڈیکلریشن فارم میں تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کروناوائرس سےمتعلق ہیلتھ ڈیکلریشن فارم میں ترامیم کرتے ہوئے رابطےکی تفصیلات اورسفرکی تاریخ شامل کی گئی جبکہ فارم میں ایران کانام بھی شامل کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کروناوائرس سےمتعلق ہیلتھ ڈیکلریشن فارم میں ترامیم کردی گئیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ فارم میں رابطےکی تفصیلات اورسفرکی تاریخ شامل ہوگی، پاکستان میں داخلےکیلئےمکمل پُرشدہ فارم جمع کراناہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہازکاعملہ تمام مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن کارڈ تقسیم کرےگا، فارم تقسیم نہ کرنےوالی ایئرلائن پرجرمانہ کیاجائے گا، فارم میں ایران کانام بھی شامل کردیاگیا، اس سےقبل چین،افریقہ اورجنوبی امریکاکےنام شامل تھے۔

- Advertisement -

یاد رہے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کرونا سے بچاؤاور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کی تھی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سےآ ْنے والے تمام مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھروانے کا عمل لازمی قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں : بیرون ملک سے آ ْنے والے تمام مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھروانا لازمی قرار

اس سلسلے میں وزارت صحت کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے کیلئے ہیلتھ ڈکلیریشن کا اردو میں فارم تیار کرلیا جبکہ ایئرٹریفک کنٹرولر کو بیرون ملک سے آنے والوں کی آگہی کے لیے الگ ہدایات نامہ جاری کیا تھا ۔
.
ہدایت نامے میں کہا گیا تھا پائلٹ ،فضائی میزبان مسافروں کوفارم بھرنے سے متعلق بار بار آگاہ کریں، فارم میں 14دن میں چین اور6دن میں افریقہ یاجنوبی امریکاکےسفر کابتانا ہوگا جبکہ مسافرکوبخار، کھانسی اور سانس میں تنگی کے بارے بھی فارم میں بتانا ہوگا۔

سی اے اے کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ڈکلیریشن فارم جمع نہ کروانے والی ائیر لائنوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

سیکریٹری ایوی ایشن نےتمام ائیرپورٹس مینجرز کواحکامات جاری کردیئے ہیں کہ ہیلتھ ڈکلیریشن فارم نہ دینےوالی پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت نہ دی جائے اورتمام ائیرلائن جہازوں کے اندر ہیلتھ کارڈ سے متعلق مسافروں کی رہنمائی کریں اور اناوئنسمنٹ بھی کریں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں