تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

پی ٹی آئی کے پارٹی آئین میں ترامیم کر دی گئیں

پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی آئین میں ترامیم کردی گئیں، سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ترامیم نیشنل کونسل میں سامنے رکھ دیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی آئین میں ترامیم کردی گئیں، سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ترامیم نیشنل کونسل میں سامنے رکھ دیں۔ نئی ترامیم میں صوبوں اور ریجن کو مزید اختیارات دیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب میں پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے بتایا کہ پارٹی آئین میں ہم نے لچک رکھی ہے۔ ہمارا آئین تفصیل میں تھا اتنی تفصیل لکھی نہیں جاتیں۔ چیئرمین کے اختیارات چیئرمین کے پاس ہی رہیں گے۔ سینٹرل پارلیمنٹری بورڈ متعارف کر دیا گیا ہے۔ رولز کے اندر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے پاس اختیار ہوگا۔ سینئر نائب صدر کے پاس اختیارات ہونگے۔ حالات کیساتھ ساتھ صوبوں کی ترجیحات مختلف ہوتی ہیں۔ وہ صوبے کے مطابق اقدامات کریں۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے اندر فکس کچھ نہیں ہوتا۔ تحصیل کے بجائے ہمیں ٹاونز بنانے چاہئیں۔ صوبہ، ریجن اور پھر ضلع کی سطح کا ہوگا۔ یونین کونسل اور وارڈ کی سطح کو بنانا ہوگا۔ اسٹرکچر پر بحث بہت ہوتی ہے نیچےکی سطح پر نظر نہیں آتا۔ لچک پیدا کرکے جیسے حالات ویسے فیصلے کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے تنظیم سازی کی کارکردگی پر رپورٹ عمران خان کو دی جائیگی۔ تنظیم کا ہر ووٹر کے ساتھ براہ راست رابطہ ہونا چاہیے۔ صرف الیکشن والےدن ہی ا س تنظیم کا کام نہ ہو

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے حقیقی آزادی  کی جنگ لڑی ہے۔ پاکستان ایک نئے الیکشن کی طرف جا رہا ہے۔ عمران خان کا ووٹ بینک بہت زیادہ ہے۔ عمران خان کے ووٹر کو ہم پولنگ بوتھ تک پہنچائیں گے۔

Comments

- Advertisement -