ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

امریکا نے عمران خان کے الزامات کو پھر مسترد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو پھر مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکے کہ ان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ عمران خان کے ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے، ہم غلط خبروں کا درست معلومات سے دفاع کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم شراکت داری ہے اور ان دیرینہ تعلقات کی قدر کرتے ہیں، پروپیگنڈے اور غلط اطلاعات کو پاک امریکا تعلقات کے درمیان نہیں آنے دیں گے۔

- Advertisement -

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم ایک جمہوری اور خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں، ہمارے مشترکہ مفادات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ پُر امن جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، جانتے ہیں ابھی پاکستان میں انتخابات کی تاریخ کااعلان نہیں ہوا۔

اس موقع پر اے آر وائی کے نمائندے نے سوال کیا کہ کیا پاکستانی حکام سے صاف شفاف انتخابات پر کوئی بات ہوئی، جس پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ یہ وہ معاملہ ہے جس پر ہم تمام شراکت داروں سے بات کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں