تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

امریکا کا پاکستان کیلیے مزید 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرین کیلیے مزید 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق واشنگٹن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکا دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں، ملاقات کے دوران ٹونی بلنکن نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جب کہ بلاول بھٹو نے امریکی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے لیے مزید 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے بعد پاکستان کا ایک تہائی رقبہ زیر آب ہے اور وہ ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے، پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے17 امدادی طیارے بھجوا چکے ہیں، ہم مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

بلنکن نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات چینلجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی سطح پر رابطے مزید مضبوط بنانے ہونگے، ایکسچینج پروگرامز کے ذریعے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے، افغانستان کی ترقی اور مستقبل کیلئے امریکا اور پاکستان کا ایجنڈا مشترکہ ہے۔

Comments

- Advertisement -