چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے جوہری ہتھیاروں کو بڑھانے کے لیے چین کو خطرے کے طور پیش کررہا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ ژاؤ لیجیان کا کہنا ہے کہ امریکا فوجی بالادستی کے لیے بہانے کے طور پر چین کو خطرہ قرار دے رہا ہے، دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ یہ چین کا حربہ ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کی جوہری پالیسی مستقل اور واضح ہے، بیجنگ جوہری ہتھیاروں کو پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر قائم ہے۔
یہ پڑھیں: چین کی فوجی طاقت کے بارے میں پینٹاگون نے رپورٹ میں کیا کہا؟
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم کبھی بھی ہتھیاروں کی دوڑ کا حصہ نہیں ہیں جبکہ چین دوسرے ممالک کے لیے کوئی خطرہ یا چیلنج نہیں ہے۔
بیجنگ کا کہنا ہے کہ چین نے اسٹریٹیجک ہتھیاروں کو قومی سلامتی کے لیے مطلوبہ سطح تک محدود کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ دفاع نے کہا تھا کہ 2035 تک چین کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد تین گنا سے زیادہ 1500 تک پہنچ جائے گی۔