اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

کیا امریکا کو عمران خان کے لگائے الزامات پر فکر ہے؟ صحافی کے سوال پر نیڈ پرائس نے کیا جواب دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے الزامات پر ردِ عمل ظاہر کر دیا، انھوں نے الزامات کو پروپیگنڈا اور جھوٹ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس سے پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیے کہ کیا امریکا کو عمران خان کے لگائے الزامات پر فکر ہے؟ اور کیا عمران خان کے الزامات سے تعلقات میں دراڑ آ رہی ہے؟

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے جواب میں کہا ہم پروپیگنڈے اور جھوٹ کو باہمی تعلقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کی نئے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے گفتگو ہوئی ہے، جس میں امریکا کے ساتھ تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر بات کرنے کا موقع ملا، بلاول اور بلنکن کے درمیان دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھ کر مضبوط بنانے پر بات ہوئی۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایک وسیع البنیاد دو طرفہ تعلق ہے، بلنکن اور بلاول نے افغان استحکام اور دہشت گردی سے نمٹنے پر بھی بات کی، دونوں وزرائے خارجہ نے امریکا اور پاکستان کے پُر عزم تعاون پر زور دیا۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ٹونی بلنکن اور بلاول بھٹو کے درمیان یہ ایک وسیع گفتگو تھی۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ تعلیم کا تبادلہ تعلقات کا ایک بنیادی عنصر ہے، خوش قسمت ہیں کہ پاکستانی یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ہمارے پاس ایسے امریکی طلبہ ہیں جنھیں پاکستان میں تعلیم کا موقع ملا ہے، اس قسم کے تبادلے ہمیشہ مدد گار اور قیمتی ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں